بنگلورو، 12؍ مارچ (ایس او نیوز) محکمہ خوراک و شہری رسدات یکم اپریل سے ریاست کے 14 اضلاع میں تغذیہ بخش چاول کی تقسیم شروع کرےگا۔ 14 اضلاع کیلئے 12.7 لاکھ میٹر ک ٹن چاول کی ضرورت پڑے گی جو فوڈ کارپوریشن آنڈیا (ایف سی آئی ) کی طرف سے فراہم ہونگے۔
بجٹ میں نقص تغذیہ دور کرنے کے ’پوسٹیکا کرناٹکا‘ پروگرام کا جمعہ کے دن اعلان کیا گیا ہے۔ اسی کے تحت فولاد ، فالک ایسیڈ اور وٹامن B12اجزا کی ملاوٹ والے چاول فراہم کئے جائیں گے۔ کیونکہ ان 14 ؍ اضلاع میں کثیر آبادی نقص تغذیہ کا شکار ہے۔ معدنیات اور وٹامن نہ ہونے سے جسم کی نشونما متاثر ہوتی ہے اور امراض کے خلاف قوت مدافعت کمزور ہوتی ہے۔ خاص کر غریب طبقہ وٹامن اور فولاد والے غذا خریدینے کا متحمل نہیں ہوتا۔ اسی لئے راشن ڈپوؤں میں جو چاول دئے جاتے ہیں وہ عام چاول کے بجائے معدنیات وٹامن اور فولاد والے چاول فراہم کئے جائیں گے۔ اس طرح کے تغذیہ بخش چاول صرف 45 دنوں تک ہی قابل استعمال رہتے ہیں۔ اس سے پہلے ہی چاول فراہم کرنا ہے۔
جن 14 اضلاع میں وٹامن B12اور دیگر اجزا والے چاول تقسیم ہونگے ان میں باگلوٹ ، بیلاری ، بیدر ، وجیا پورہ ، چکبالا پور، دوانگیرے ، گدگ، کلبرگی، ہاویری ، کوپل ، رائچور ، شیموگہ ، اتراکنڑا اور یادگیر شامل ہیں۔